جدہ،15اکتوبر(ایجنسی) صومالیہ سے تعلق رکھنے والے 2292 حجاج نے اپنے ملک میں امن وامان کی ابتر صورت حال اور خراب معاشی حالات کے پیش نظر سعودی عرب سے واپس جانے سے انکار کردیا ہے۔وہ حج کے لیے آنے والے کل صومالیوں کی تعداد کا 31.48 فی صد ہیں۔
عرب ممالک سے آنے والے حجاج کے معاملے کے ذمے دار ایک ادارے کے مطابق اس سال صومالیہ سے 7280 افراد حج کے لیے آئے تھے۔باقی
حجاج اپنے وطن کو لوٹ گئے ہیں یا لوٹ رہے ہیں۔
سعودی وزارت حج کے ایک ذریعے نے بتایا ہے کہ صومالی حجاج کے ساتھ مملکت کے اقامتی اور لیبر قوانین کے مطابق معاملہ کیا جائے گا۔ابھی ان کے پاس 29 اکتوبر تک واپس جانے کا وقت ہے۔اس تاریخ تک سعودی عرب سے تمام غیر ملکی حجاج کرام اپنے اپنے آبائی ملکوں کو لوٹنے کے پابند ہیں۔ اس وقت 31 فی صد نہیں بلکہ 26 فی صد صومالی حجاج سعودی عرب میں رہ گئے ہیں جبکہ حج کے لیے 7440 صومالی آئے تھے 7280 نہیں۔